ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کےتمام سکول سربراہان کو وارننگ لیٹرزجاری

لاہور کےتمام سکول سربراہان کو وارننگ لیٹرزجاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے 1200 سکولوں میں انسداد ڈینگی مہم بھی شروع نہ ہوسکی، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےتمام سکولوں کےسربراہوں کو مہم شروع کرنےکیلئے وارننگ لیٹرزجاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق  سکولوں میں ڈینگی تدارک کے لئےاقدامات نہ کیے جاسکے، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ڈینگی مہم کا آغاز نہ ہونے پر نوٹس لےلیا،تمام سکولوں کے سربراہان کو وارننگ لیٹرز جاری کردیئے گئے،ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوزسکولوں کو وزٹ لازمی کریں گے،جبکہ سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی کا خود بھی سکولوں کا وزٹ کرنا لازمی ہوگا، انسداد ڈینگی مہم نہ چلانےوالےسکولوں کے سربراہوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، انسداد ڈینگی مہم کی تصاویر پی آئی ٹی بی بورڈ کی ویب سائٹ پر لازمی آپ لوڈ کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ رواں سال   سکولوں میں انسداد ڈینگی مہم کے بارےمحکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے ڈینگی کے سدباب کے لئے  فوراً مہم چلانے کا فیصلہ کیاگیا تھا۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے احکامات میں کہا تھا کہ سربراہان سکولوں میں  انسداد ڈینگی کے لئے مچھر مارنے کا سپرے کرانے  کے پابند ہوں گے جبکہ بچوں کے آدھے بازو والی شرٹس پہننے پر بھی پابندی ہوگی۔ نجی و سرکاری سکولوں میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ہدایات  بھی جاری کر دی گئیں تھیں۔

ہدایات  میں مزید کہا گیا کہ   سکولوں کے لان اور چھتوں پر پانی کھڑا نہ ہو، جہاں کہیں پانی موجود ہے فوری طور پر اس کے نکاس کا بندوبست کیا جائے۔ سکولوں میں اگر کہیں کاڑکباڑ موجود ہے تو اسے بھی اٹھایا جائے۔ سکولوں میں ڈینگی سے متعلق آگاہی کے بینرز بھی آویزاں کئے جائیں گے۔ انسداد ڈینگی مہم کی تصویریں بھی محکمہ سکول ایجوکیشن کو بھجوائیں جائیں۔ لانچ میں بڑھی ہوئی گھاس کی کاٹائی بھی کی جائے۔علاوہ ازیں  انسداد ڈینگی مہم کا اطلاق فوری طور پر تمام نجی و سرکاری پر ہو گا۔

انسداد ڈینگی مہم میں تاخیر کرنے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے شہر کے تمام سکولوں کےسربراہوں کو مہم شروع کرنےکیلئے وارننگ لیٹرزجاری کردیئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer