ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیا سینٹرل کنٹریکٹ پانے والے کرکٹرز کیلئے خو شخبری

نیا سینٹرل کنٹریکٹ پانے والے کرکٹرز کیلئے خو شخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو روز قبل نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا تھا تاہم اب نیا سینٹرل کنٹریکٹ پانے والے کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں اضافہ یقینی ہو گیاہے یعنی کرکٹرز کو خوشخبری سنا دی گئی ہے ۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹرز کیلئے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان بدھ کو کیا گیا تھا،تاحال تنخواہوں میں متوقع اضافہ کے حوالے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ایک کھلاڑی نے کہا کہ معاوضوں کی ادائیگی جاری رہنا سب کیلئے باعث اطمینان ہے، حالات جلد بہتر اور کرکٹ کی سرگرمیاں بحال ہوں تو یہ خوشی دوبالا ہوجائے گی۔ذرائع کے مطابق تنخواہوں میں 10 سے 20فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باوجود تنخواہوں میں کٹوتی نہ کرنے کا اعلان پہلے ہی کردیا گیا تھا، سینٹرل کنٹریکٹ کے ساتھ تنخواہوں میں اضافہ یقینی ہے،اس کی شرح اور نئے پیکیج کی تیاری کیلیے کام جاری ہے جس کے مکمل ہوتے ہی تفصیلات بھی جاری کردی جائیں گی، دوسری طرف مشکل صورتحال کے باوجود تنخواہوں میں کٹوتی کے بجائے اضافے پر کرکٹرز خوشی سے سرشار ہیں۔

یاد رہے  کہ آئندہ  ماہ ختم ہونے سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت اے کیٹیگری میں شامل پلیئرز کو ماہانہ11 لاکھ روپے ملتے ہیں، بی کیٹیگری والوں کی ماہانہ تنخواہ ساڑھے 7لاکھ روپے اور سی والوں کی ساڑھے 5 لاکھ روپے ہے۔دوسری جانب ٹیسٹ فیس میں 20 سے 25 فیصد اضافے کا امکان ہے،فی الحال اے کیٹیگری میں شامل کرکٹرز کو فی ٹیسٹ7 لاکھ 62 ہزار300 روپے بطور فیس ملتے ہیں،اضافے کے بعد یہ رقم 10 لاکھ تک ہو سکتی ہے۔

واضح رہے دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث لاک ڈائون ہے،اس لاک ڈائون کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں ختم ہوچکی ہیں،سیاحتی مقامات ویران ہوچکے ہیں،پی ایس ایل 5 کے میچوں کو بھی ختم کردیا گیا تھا ،تمام قومی کرکٹرز اس وقت گھروں میں موجود ہیں اور تمام شیڈول ٹورز ملتوی کردیے گئے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer