(عفیفہ نصراللہ)ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ عید کی شاپنگ کے لیے لاہور پہنچ گئی۔ عید پر پہننے کے لیے کپڑے بھی خرید لیےکہتی ہیں وہ عید پر کسی سے نہیں ملیں گی کیوں کے کورونا ہے، حریم شاہ لاہورمیں اپنی نئی دوست نیہا خان کے گھر پر موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نےعید کی شوپنگ کرلی اور ان دنوں اپنی نئی دوست نیہا خان کے گھر پر موجود ہیں، حریم شاہ کا کہناتھا کہ عید پر کسی سے نہیں ملوں گی کیوں کے کورونا ہے، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آخری بار اسد عمر سے ملاقات ہوئی تھی،گورنمنٹ کی کارکردگی میں بہتری کی گنجائش ہے،پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری میرے پسندیدہ سیاستدان ہیں۔
ٹک ٹاک ویڈیوز سے شہرت پانیوالی حریم شاہ کا مزید کہناتھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے قوم کو امیدیں ہیں انہیں واپس آنا چاہیے، حریم شاہ کا مزید کہناتھا کہ بے نظیر شہید ایک عظیم خاتون تھیں۔ ان کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔
واضح رہے کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل حریم شاہ کا ایک پیغام سامنے آیاتھا جس میں انکا کہنا تھا کہ رمضان میں عمرہ ادائیگی کی اجازت نہیں ملی تورمضان ٹرانسمیشن ضرورکروں گی۔ ٹوئٹراکانٹ پرایک وڈیوجاری کی گئی ہے جس میں حریم شاہ کا کہنا ہے کہ میں نے رمضان ٹرانسمیشن سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، اگراس سال رمضان میں عمرہ کی اجازت نہیں ملی تومیں ضروررمضان ٹرانسمیشن کی ہوسٹنگ کروں گی۔
حریم شاہ نے کہا کہ اس سے پہلے مجھے مارننگ شوکی بھی آفرآئی تھی تومیں نے منع کردیا تھا کیونکہ یہ کام میرے بس کا نہیں، میں وہ کام ہی کیوں کروں جومیرے بس کا ہے ہی نہیں۔ حریم شاہ سے جب چینل کا نام پوچھا گیا کہ انہیں کس چینل سے آفرآئی ہے توانہوں نے کہا اس متعلق وہ ابھی کچھ نہیں بتائیں گی۔