ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا سےمرنے والوں کیلئےعلیحدہ قبرستان کا کیس،وکلاء بحث کیلئے طلب

کورونا سےمرنے والوں کیلئےعلیحدہ قبرستان کا کیس،وکلاء بحث کیلئے طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تدفین کے لئے  علیحدہ قبرستان مختص کرنے کی درخواست پر سماعت، درخواست گزار نے جواب الجواب جمع کروادیا ، عدالت نے اٹھارہ مئی کو فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرلیا۔

جسٹس شکیل الرحمان خان نےشہری سید حسنین حیدر سمیت دیگر  کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے سید کمال حیدر ایڈوکیٹ اور پنجاب حکومت کی جانب سے اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل جواد یعقوب سمیت دیگر افسران پیش ہوئے، درخواست گزار وکیل سید کمال حیدر نے جواب الجواب جمع کرواتے ہوئے عدالت سے کہا کہ دو گزارشات کرنا چاہتا ہوں۔

جسٹس شکیل الرحمان خان نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اتنی باتیں نہ کریں ، وکیل نے کہا کہ اس مسئلہ کی وجہ سے گاوں میں احتجاج ہو رہا ہے، جسٹس شکیل الرحمان خان نے کہا کہ کیس پیر  تک کے لئے رکھے  ہیں۔اس دن آپ کو سنیں گے۔ اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب جواد یعقوب نے کہا کہ وہ آج بھی اس کیس میں بحث کرنے کو تیار ہیں۔

درخواست میں پنجاب حکومت، سیکرٹری صحت سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کو عام شہریوں سے علیحدہ رکھ کر کرقرنطینہ کیا جاتا ہے، کورونا سے ہلاک ہونے  والوں کو عام قبرستانوں میں دفن کیا  جا رہاہے، شہریوں میں یہ مرض کنٹرول نہیں ہورہا  اگر دیہات میں پھیلنا شروع ہوگیا تو بات ہاتھ سے نکل جائے گی۔ ذاتی زمینوں پر قائم قبرستانوں میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تدفین کی جا رہی ہے۔

درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ کراچی میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تدفین کے لئے پانچ علیجدہ قبرستان مختص ہیں، بین القوامی ماہرین کے مطابق متاثرہ مریضوں کے ہلاک ہونے کے  بعد کورونا وائرس کے اثرات رہتے ہیں، غیرمتاثرہ علاقوں میں متاثرین کی تدفین سے ویاں بھی کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات ہیں،ہر شہری کو زندگی کا تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، نئے قوانین کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تدفین بارے خاموش ہیں۔

درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ عدالت کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تدفین کے لئے ضلعی سطحی پر عیلحدہ قبرستان مختص کرنے کا حکم دے اور مزید استدعا کی گئی کہ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تدفین سے متعلق بنائے گئے طریقہ کار پر عمل درآمد کے لیے سخت احکامات جاری کیے جائیں۔

Shazia Bashir

Content Writer