(جنیدریاض) رمضان المبارک کا اکیسواں روزہ اورآج لاہور شہر کا موسم خشک رہنےکا امکان ہے،شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر میں صبح کےوقت کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام میں نمی کا تناسب 41 فیصد تک رہے گا،محکمہ موسمیات کےمطابق ہفتہ کے روزشہرکا موسم خوشگوار رہنےکا امکان ہے۔ملک کے دوسرے حصوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گر ج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، پنجاب صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
راولپنڈی ، مری، جہلم ، اٹک ،بھکر، لیہ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہےگا،ژوب ، کوئٹہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،سندھ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک ر ہے،چترال، دیر، سوات ، باجوڑ،مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر ، کوہستان ، چارسدہ، میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،علاوہ ازیں پشاور، مہمند،مردان،صوابی ، کرم ، کوہاٹ ، ہنگو، بنوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،دوسری جانب گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
شہر قائد کا موسم میں آج کم سے کم درج حرارت 27 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے،شہر میں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغرب سے ہوا چل رہی ہے، اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے، جبکہ ہوا میں نمی زیادہ ہونے کی باعث گرمی زیادہ محسوس کی جائے گی۔