رائل پارک (زین مدنی )حکومتِ سندھ اور یورپی یونین کے تعاون سے کرونا وائرس کے متعلق آگاہی پیغام پر مبنی مختصر انیمیٹڈ فلم سوشل میڈیا پر ریلیز کردی گئی ۔
روکھان اسٹوڈیو نے کرونا وائرس کی وبا کے دوران شادیوں، سالگرہ کی تقریبات اور بڑے اجتماع سے گریز کرنے کی ضرورت پر ایک نئی ویڈیو جاری کردی ہے ۔ میوزک پروڈیوسر اور ہدایت کار ذیشان پرویز نے اس ویڈیو کو ڈائریکٹ کیا انہوں نے اس سے قبل بھی کرونا وائرس سے متعلق آگاہی کیلئے ایک انیمیٹڈ ویڈیو بنائی تھی جسے کافی سراہا گیا تھا ۔ویڈیو کی ہدایت کاری ذیشان پرویز نے کی ہے‘ موسیقی سرمد غفور نے جبکہ ویڈیو کا تصور فصیح ذکا نے دیا ہے۔دو منٹ پر محیط یہ ویڈیو اردو ،انگریزی، سندھی اور پشتو میں دستیاب ہے۔
حکومتِ سندھ اور یورپی یونین کے تعاون سے کرونا وائرس کے متعلق آگاہی پیغام۔ #Covid19 #SindhGovt #Covid_Information @EUPakistan pic.twitter.com/6xNitV3wps
— Government of Sindh (@SindhGovt_) April 25, 2020