ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ایکسائز کا سکیورٹی فیچرڈ سٹیکرز متعارف کرانے کا فیصلہ

محکمہ ایکسائز کا سکیورٹی فیچرڈ سٹیکرز متعارف کرانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:ٹوکن ٹیکس سٹیکرز کے غلط استعمال اور بوگس سٹیکرز بنائے جانے پر محکمہ ایکسائز نے سکیورٹی فیچرڈ سٹیکرز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، اب چالان کی طرح تمام تفصیلات سٹیکرپردرج ہو نگی۔

ٹوکن ٹیکس چور اب نہیں بچ سکیں گے۔ محکمہ ایکسائز نےٹوکن ٹیکس چوری روکنے کیلئےسکیورٹی فیچرڈسٹیکرزمتعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ گاڑیوں کےٹوکن ٹیکس کے متعلق نئے سٹیکرزآئندہ مالی سے جاری ہونگے اور سٹیکرز پر گاڑی کا نمبر ادائیگی رقم اور تاریخ کا اندراج ہو گا۔ اسی حوالے سے ڈائریکٹرریجن سی راناقمرالحسن کا کہنا ہے کہ ہرسال ٹوکن ٹیکس کے سٹیکرزکارنگ بھی تبدیل کیاجائیگا تاکہ پرانے سٹیکرزکادوبارہ استعمال نہ کیا جاسکے۔

اس سےقبل جاری ہونیوالےسٹیکرزپرہاتھ سےنمبردرج ہوتا تھاجسے غلط استعمال کیا جاتا تھا اورایجنٹ مافیا بازارسے جعلی

بنواکرلوگوں کو فراہم کرتے تھے جسکی وجہ سے محکمہ ایکسائزکولاکھوں کا نقصان ہوتا تھا۔