ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سے کراچی جانے والی تمام پروازوں کو انتباہ جاری

 لاہور سے کراچی جانے والی تمام پروازوں کو انتباہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نبیل ملک) کراچی ائیر پورٹ کے رن وے پر جہازوں کی لینڈنگ میں رہنمائی فراہم کرنے والی لائٹ خراب ہو گئی، محکمہ سول ایوی ایشن نے لاہور سے کراچی جانے والی تمام پروازوں کو انتباہ جاری کر دیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔لیسکو افسران خلاف ضابطہ سرکاری گاڑیاں استعمال کرنے لگے

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق محکمہ سول ایوی ایشن نے لاہور سے کراچی جانے والی تمام پروازوں کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور سے کراچی جانے والی تمام پروازیں سخت احتیاطی تدابیر اپنائیں، کراچی ائیر پورٹ کے مرکزی رن وے پر نصب لائٹ خراب ہو گئی ہیں جو آنے جانے والے جہازوں کو لینڈنگ میں مدد فراہم کرتی ہے، تمام پروازیں احتیاطی تدابیر اپنائیں تاکہ کسی بھی غیر یقینی صورتحال یا کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہا جا سکے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔لاہوریوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی