ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لہہ ، کالام میں منفی 07، استور منفی 02، گوپس منفی 01 ،اسکردواور بگروٹ میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں سرد رہے گا۔ اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں بھی موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک جبکہ رات کے اوقات میں سرد رہے گا۔