کیا مردوں کے مقابلے میں خواتین کو زیادہ نیند آتی ہے ؟

کیا مردوں کے مقابلے میں خواتین کو زیادہ نیند آتی ہے ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب  ڈیسک:طبی ماہرین کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ  کسی بھی شخص کو  پورا دن اچھے سے کام کرنا یا تندرست رہنا ہے تو اس کو رات میں 7 سے 8 گھنٹے نیند لینے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن بطور صنف نازک آپ اگر 8 گھنٹے سونے کے بعد بھی صبح تھکن محسوس کرتی ہیں تو  آپ کو  مردوں کے مقابلے کچھ دیر اور سونے کی ضرورت ہے۔

ہم سب نے اکثر سنا اپنے بڑوں سے سنا ہے کہ کسی کام کو اچھے سے سر انجام دینے کیلئے کم سے کم دن میں 7 سے 8 گھنٹوں کی نیند بے حد ضروری ہے۔تاہم خواتین کے لیے ایسا ہرگز نہیں ہے بلکہ خواتین کو 8 گھنٹوں سے زائد کی نیند درکار ہوتی ہے تاکہ وہ دن بھر بہتر اور چاق و چوبند انداز میں کام کرسکیں۔

طبی ماہرین کے مطابق  ایک تحقیق ایک بار پھر منظر عام پر آئی ہے جس کے میں خواتین کو مردوں کے مقابلے زیادہ نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔نیند انسانی صحت اور دماغی چستی کا لازمی جز ہے جس کی کمی انسان کی صلاحیتوں کو بری طرح متاثر کرتی ہے اس لیےعام طور پر لوگ سمجھتے ہیں کہ مردوں کو زیادہ نیند اور سکون کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ایسا نہیں ہے، بلکہ خواتین کو مردوں کے مقابلے 20 منٹ زیادہ نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔محقیقن کے مطابق خواتین کا دماغ دن بھر مختلف اور زیادہ سخت کام کرتا ہے اس لیے انہیں مردوں کے مقابلے میں کم از کم 20 منٹ روزانہ زیادہ نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔

اچھی اور لمبی نیند انسان کیلئے کیوں ضروری ہے؟

ماہرین کے مطابق اچھی ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے سب سے اہم عنصر نیند ہے۔اچھی نیند دماغ کی کارکردگی کو بہتر کرنے کے ساتھ اسے مزید بڑھاتی ہے، اس کے ساتھ بھر پور نیند بہتر قلبی صحت، اہضمام، بہتر نظام ہاضمہ، اچھی جلد اور بالوں کے علاوہ لمبی عمر کے لیے بھی ضروری ہے۔

وہ لوگ جو اپنی نیند اچھے سے پورا کرتے یا پورے وقت کی نیند کرتے انہیں اضطراب اور افسردگی جیسی کیفیات کا کم و بیش سامنا رہتا اور ایسے افراد اپنے روز مرہ کے معموملاتِ زندگی میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔اگر طویل عرصے تک میعاری نیند کی کمی کا سامنا کرنے والے افراد میں اعصابی امراض جیسے ڈیمنشیا اور الزائمر کے خطرات بڑھ جاتے ہیں اس کے ساتھ ہی ایسے افراد کو موٹاپے، امراضِ قلب اور فالج بھی ہوسکتا ہے۔