"عمران خان کی گرفتاری سے سیاسی بحران مزید سنگین ہو جائے گا"

سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  افغانستان کیلئے امریکا کے سابق خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری سے پاکستان میں جاری سیاسی بحران مزید سنگین ہو جائے گا، سیاسی لیڈروں کو جیلوں میں ڈالنا، پھانسی پر لٹکانا یا قتل کرانا غلط روش ہے۔

 ایلچی زلمے خلیل زاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان کو اس وقت سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی جیسے 3 بڑے بحرانوں کا سامنا ہے اور عمران خان کی گرفتاری سے سیاسی بحران مزید سنگین ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال میں 2 تجاویز دیتا ہوں، بحران روکنے کے لیے جون میں انتخابات کی تاریخ مقرر کریں اور جو بھی پارٹی انتخابات جیتےاس کو مینڈیٹ ملنا چاہیے۔

زلمے خلیل زاد نے کہا کہ دوسری تجویز یہ ہے کہ اس وقت تمام سیاسی جماعتیں ملک کو بچانے اور استحکام، سلامتی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے مل بیٹھ کر مسائل کی نشاندہی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں اور جو بھی الیکشن میں کامیاب ہو اسے عوام کا مینڈیٹ حاصل ہوگا اسکو کام کرنے دیا جائے۔