ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 مجھے جیل میں ڈالنے سے انہیں نقصان ہے مجھے نہیں: عمران خان

 مجھے جیل میں ڈالنے سے انہیں نقصان ہے مجھے نہیں: عمران خان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ جیل جانے کیلئے تیار ہوں،  مجھے جیل میں ڈالنے سے انہیں نقصان ہے مجھے نہیں، جیل جانے سے مجھے یا میری سیاست کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ 

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جیل جانے کیلئے تیار ہیں اور جیل میں رات گزارنے کیلئے ذہنی طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرفتاری کی صورت میں پارٹی نے کمیٹی تشکیل دی ہے، کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر فیصلے کرے گی اور پارٹی چلائے گی۔

عمران خان نے کہا کہ گرفتاری کی کوشش سے وہ وعدے پورے کیے جارہے ہیں جو نواز شریف سے کیے گئے، اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کے بغیر موجودہ حکومت کچھ نہیں کر سکتی، مجھے جیل میں ڈالنے سے انہیں نقصان ہے مجھے نہیں، جیل جانے سے مجھے یا میری سیاست کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے نہیں ہیں، نوازشریف خود 2 بار ڈر کر ملک سے فرار ہوئے، نہیں پتہ جیل میں کیا ہوگا لیکن تیار ہوں، میرے اوپر 80مقدمات بنائے گئے، ایک بھی مقدمہ ایسا نہیں جو ثابت ہوجائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں پارٹی رہنماؤں کو اٹھایا گیا اور تشدد کیا گیا، گھر کے باہر حمایتی حفاظت کے لیے موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ انسان کو ہر چیز کے لیے تیار رہنا چاہیے، میرا کوئی جرم نہیں، نوازشریف پانامہ میں جیل گئے تھے۔