واسا کے فوت شدگان کی بیواؤں، لواحقین میں چیک تقسیم کرنیکی فوٹو سیشن تقریب

Cheque,distribution,Ceremony,Md wasa
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 درنایاب:  محکمہ واسا کے فوت شدہ اہلکاروں کی بیواوں اور ورثا میں چیک تقسیم کرنے کی فوٹو سیشن تقریب ،، چیک ہاتھوں میں تھما کر ایم ڈی واسا اور چیئرمین واسا نے  بقایا جات کی ادائیگی بعد میں کرنے کی ہدایت دیدی۔

 رپورٹ کے مطابق محکمہ واسا کے فوت شدہ اہلکاروں کی بیواؤں اور لواحقین میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب نمود ونمائش کا ذریعہ بن کررہ گئی۔ فوت شدگان کی بیواؤں،ماوں اور بچوں میں چیک گھر بھجوانے کی بجائے تقریب تقسیم چیک رکھ دی گئی ۔ فوت شدگان کی بیوائیں باپردہ ہوکر تقریب میں کیمرہ سیشن کے آگے بیٹھی رہیں ۔

قائمقام ایم ڈی واسا محمد تنویر اور وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے ویڈیو بنوا کر تقریب میں چیکس کی تقسیم کئے واسا کے ان تمام فوت شدگان کی مغفرت  کے لیے  اجتماعی دعا بھی کروائی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قائمقام ایم ڈی واسا محمد تنویر کا کہنا تھا کہ تمام ورکرز کی واسا لاہور کے لیے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔ اس موقع پر تمام ورکرز کے بقایا جات رمضان مبارک سے قبل دینے کی ہدایات جاری کی گئی ۔ ڈائریکٹر ایڈمن محمد عرفان اور سی بی اے یونین کے رہنما بھی تقریب میں شریک ہوئے۔