لاہور میں خواجہ سراؤں کیلئے سکول کی نشاندہی،کلاسز کا آغاز کب ہوگا؟

لاہور میں خواجہ سراؤں کیلئے سکول کی نشاندہی،کلاسز کا آغاز کب ہوگا؟
کیپشن: Transgender School In Lahore
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: ٹرانس جینڈر کیلئے حکومت کا احسن اقدام سامنے آیا ہے ,جس میں مخصوص طبقے کو معاشرے میں یکساں مقام دینے کیلئے کوشش  کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کی تاریخ میں پہلی بارلاہورمیں ٹرانس جینڈر سکول کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ٹرانس جینڈرز کیلئے سکول گورنمنٹ گرلز ہائی سکول برکت مارکیٹ میں کھولاجائے گاجبکہ پہلےسے موجود سکول کو ٹرانس جینڈرسکول میں تبدیل کیا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے تیاری شروع کر دی ہے۔ مذکورہ سکول ملٹی گریڈنگ ہوگا۔ ریشنلائزیشن یا نئی بھرتی کرکے مذکورہ سکول کیلئے ٹیچرز تعینات کیے جائیں گے۔

سی ای او ایجوکیشن پرویزاخترخاں کا کہنا ہے کہ اگلے تعلیمی سال 2023 سے قبل سکول شروع کر دیا جائے گا۔ سکول کی کامیابی کے بعد تعداد میں اضافہ ،جبکہ باقاعدہ کلاسز کا آغاز یکم مارچ 2023 سے کیا جائے گا۔