ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پارلیمنٹ حملہ کیس ۔۔تحریک انصاف کو بڑا ریلیف مل گیا

پارلیمنٹ حملہ کیس
کیپشن: Parliment Attack Case
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انسداد دہشتگردی عدالت نے  پارلیمنٹ حملہ کیس کا محفوظ فیصلہ  سناتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی، وفاقی وزراء شاہ محمودقریشی، اسد عمر، شفقت محمود، پرویز خٹک اور دیگر  کو دہشتگردی کے مقدمے سے بری کردیا۔عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں جہانگیر ترین، علیم خان ، سیف اللہ نیازی سمیت دیگر کو بھی مقدمے میں بری کردیا ہے۔

گزشتہ سماعت میں    اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ  کی عدالت میں  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر تعلیم شفقت محمود اور پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ نیازی  پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزموں کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دی۔ جج انسداد دہشت گردی عدالت نے کہا کہ دیگر ملزم بھی آ جائیں تو اس کے بعد فیصلہ سناتے ہیں۔

 انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عدم اعتماد کا جمہوری طریقے سے مقابلہ کرے گی، اپوزیشن کے پاس مستقبل کا کوئی منصوبہ نہیں یہ صرف عمران خان کو ہٹانا چاہتے ہیں، اگر ان کے نمبر پورے ہیں تو انہیں اسلام آباد میں اجتماع کرنے کی ضرورت کیا ہے۔

 شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کیا ن لیگ جدوجہد کر رہی ہے کہ بلاول وزیراعظم بن جائیں ؟ کیا پیپلزپارٹی جدوجہد کر رہی ہے کہ شہباز شریف وزیراعظم بن جائیں ؟ تحریک عدم اعتماد وقتی بلبلا ہے جو ختم ہو جائے گا۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor