ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معمولی گھریلو ناچاقی پر2خواتین قتل

معمولی گھریلو ناچاقی پر2خواتین قتل
کیپشن: Lahore 2 Women Murder
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:لاہورشاہدرہ گھریلو ناچاقی پر جھگڑا فائرنگ سےدو خواتین قتل، شوہر نے گولیاں مار کر بیوی اور ساس کو قتل کردیا۔

 تفصیلات کےمطابق قتل کی لرزہ خیز واردات لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں پیش آئی جہاں گھریلو ناچاقی پر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے دو خواتین کو موت کے گھاٹ اتار دیاگیا۔ شوہر نے گولیاں مار کر بیوی اور ساس کو قتل کر دیا ۔

 پولیس کا کہناتھاکہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ارشاد بی بی اور آسیہ کے نام سے ہوئی ۔ ماں بیٹی کو قتل کرکے ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔تھانہ شاہدرہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی شواہد ا کٹھے کرتے ہوئے تحقیات شروع کردیں۔

افسوسناک  واقعے پرسی سی پی او فیاض احمد دیو نےنوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کرلی۔سی سی پی او نے دہرے قتل میں ملوث ملزم کو فوری گرفتاری کرنےکی ہدایت کی ہے۔اس موقع پر ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی  ہیں ،جلدہی ملزم کو گرفتار کر لیں گے۔