ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس، جسٹس لاہور ہائیکورٹ نےنئے احکامات جاری کردیے

کورونا وائرس، جسٹس لاہور ہائیکورٹ نےنئے احکامات جاری کردیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظرچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے تمام سیشن ججز کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کردیں ۔

چیف جسٹس محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد پنجاب کے تمام سیشن ججز کو مراسلہ بھجوا دیا گیا۔مراسلہ کے مطابق کمرہ عدالتوں میں صرف طلب کئے گئے سائلین کو آنے کی اجازت دی جائے،وکلا بھی انتہائی ضرورت میں اپنے ایسوسی ایٹ یا ایک جونئیر کو کمرہ عدالت میں لائیں، پولیس سکیورٹی اہلکار عدالتوں کے داخلی راستوں پر ماسک پہن کر رکھیں اور ہاتھ ملانے سے گریز کریں، عدالتوں کے کمروں اور احاطوں میں دن میں 2 بار جراثیم کُش سپرے کیا جائے۔

مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالتوں کے داخلی راستوں پر سینیٹائزر کی دستیابی یقینی بنائی جائے،متعلقہ سیشن ججز پنجاب کی تمام بار ایسوسی ایشنز کے ساتھ ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے میٹنگز کریں، وکلا اور سائلین کے ماسک اور گلوز پہننے کو لازمی بنایا جائے، ججز ماسک اور گلوز کا استعمال یقینی بنائیں، عدالتی عملہ اپنے اہل خانہ کی بیماری کی صورت میں متعلقہ حکام کو آگاہ کرے۔

کمرہ عدالتوں کے دروازے اور کھڑکیاں کھلی رکھی جائیں، ائیر کنڈیشنرز کو چلانے سے گریز کیا جائے، عدالتوں سے متعلقہ تمام رسمی و غیررسمی میٹنگز پر پابندی ہوگی،  کریمنل جسٹس کوآرڈینیشن کمیٹی اور جوڈیشل افسروں کی ماہانہ میٹنگز ویڈیو کال کے ذریعے کی جاسکتی ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer