ملک اشرف: وزیراعظم معاون خصوصی شہبازگل پر ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے سیاہی پھینک دی۔ انڈے مارنے کی کوشش، تحریک انصاف کے کارکنوں ناکام بناتے ہوٸے سیاہی پھینکنے والے کی پٹائی کردی۔
معاون خصوصی وزیراعظم شہباز گل لاہور ہائیکورٹ میں ترک کمپنی کے ملازم کے خلاف درج مقدمہ کے اخراج کے حوالے سے کیس کی سماعت کے لئے پیش ہوئے، اس دوران مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے انہیں انڈے مارنے کی کوشش کی جبکہ ایک نے سپاہی پھینک دی، جس کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے سیاہی پھینکنے والے لیگی کارکن کو قابو کر لیا جس پر احاطہ عدالت میں گھمسان کی لڑاٸی ہوٸی۔
جھگڑے کےدوران سیاہی پھینکنے والا ن لیگی کارکن لہولہان ہوگیا، مسلم لیگ کی خواتین کارکن نعرے بازی کرتی رہیں اور پولیس سے الجھتی رہیں۔ سابق ایم پی اے فرزانہ بٹ نے پولیس اہلکار کو تھپڑ جڑ دیا جبکہ تنویر چوہدری نے شہباز گل کی گاڑی پر جوتا اچھال دیا۔ ہنگامہ آراٸی کے بعد پولیس اہلکار زخمی کارکن اور دیگر کو گاڑی میں بٹھا کرلے گئی۔ شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوٸے کہا کہ ن لیگی کارکنوں نے سیاہی پھینکی ہے یہ ان کے اپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی یہ غنڈہ گردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کے سپاہی ہیں ہم ایک تھپڑ کے جواب میں دس تھپڑ نہیں ماریں گے۔ مریم نواز کو چیلنج کیا کہ اگر اب ایسی حرکت ہوٸی تو وہ ان کے گھر کے سامنے آکر پریس کانفرنس کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں نواز شریف اور مریم نواز کی سیاست ختم ہو چکی ہے اب نواز شریف الطاف حسین کی طرح بیرون ملک بیٹھ کر ہی یہ سب کر سکتے ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کر دی۔
ہائیکورٹ پیشی سے قبل شہباز گل نے ایک ٹویٹ بھی کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ آج 2 بجے دوپہر لاہور ہائی کورٹ میں معزز عدالت کے سامنے پیش ہو رہا ہوں۔ صحافی دوستوں سے پتہ چلا کہ مسلم لیگ ن کے غنڈا گروپ نے میرے پر حملہ کرنے کی تیاری کر رکھی ہے۔ عمران خان کا سپاہی ہوں۔عدالت آؤں گا آپ سے ڈرنے والا نہیں۔ سیاست کرنے پر یقین رکھتے ہیں آپ کی طرح غنڈا گردی پر نہیں۔
آج 2 بجے دوپہر لاہور ہائی کورٹ میں معزز عدالت کے سامنے پیش ہو رہا ہوں۔ صحافی دوستوں سے پتہ چلا کہ مسلم لیگ ن کے غنڈا گروپ نے میرے پر حملہ کرنے کی تیاری کر رکھی ہے۔ عمران خان کا سپاہی ہوں۔عدالت آؤں گا آپ سے ڈرنے والا نہیں۔ سیاست کرنے پر یقین رکھتے ہیں آپ کی طرح غنڈا گردی پر نہیں۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 15, 2021