ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لگژری گاڑیاں اور پلاٹس خریدنے والوں کی شامت آگئی

لگژری گاڑیاں اور پلاٹس خریدنے والوں کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: لگژری گاڑیاں اور پلاٹس خریدنے والے ریڈار پر آگئے، ایف بی آر نے سال 2015 سے سال 2019 تک لگژری گاڑیاں اور پلاٹس خریدنے والے 18 ہزار لاہوریوں کی تھرڈ پارٹی معلومات حاصل کرلیں، مہنگی گاڑیاں و پلاٹس خریدنے والوں کے نام، رہائشی ایڈریس اور شناختی کارڈ نمبرز حاصل کرکے سکروٹنی کا عمل شروع کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے پانچ سال کے دوران لگژری گاڑیاں اور پلاٹس خریدنے والے لاہوریوں کی تھرڈ پارٹی معلومات اکٹھی کرکے سکروٹنی کا عمل شروع کردیا ہے۔ سال دو ہزار پندرہ سے دو ہزار انیس تک مہنگی گاڑیاں و پلاٹس خریدنے والے 18 ہزار لاہوریوں کا سراغ لگا کر کارروائی شروع کی گئی ہے۔ 

ایف بی آر نے ڈیفنس، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن، واپڈا ٹاؤن، رائیونڈ روڈ، بیدیاں، سوئی گیس سوسائٹی، کینٹ، بحریہ ٹاؤن سمیت شہر کے مختلف علاقوں کے مکینوں کا ڈیٹا حاصل کیا ہے۔ ایف بی آر نے گاڑیاں و پلاٹس خریدنے والوں کے نام، رہائشی ایڈریس، شناختی کارڈ نمبرز سمیت دیگر اہم معلومات حاصل کرلی ہیں۔ا

ایف بی آر نے ایکسائز اور موٹر مینو فیکچرر کمپنیوں سے لگژری گاڑیوں کے خریداروں جبکہ ای سٹیمپ ڈیٹا سے پراپرٹی کی خریدوفروخت کرنے والوں کا ریکارڈ حاصل کیا ہے۔ ریجنل ٹیکس آفس کے تمام یونٹ افسروں نے اپنے اپنے دائرہ کار میں آنیوالے کیسز کے ریکارڈ کی چھان بین شروع کردی ہے۔