ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق ٹیسٹ کرکٹر کو شادی کی تقریب میں دل کا دور

سابق ٹیسٹ کرکٹر کو شادی کی تقریب میں دل کا دور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:سابق ٹیسٹ کرکٹر اور رکن قومی سلیکشن کمیٹی توصیف احمد کو دل کا دورہ پڑ گیا،ہارٹ اٹیک کے باعث توصیف احمد کی طبیعت انتہائی ناسازہو گئی۔موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دینے سے ان کی جان بچ گئی بعد ازاں انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد عزیز کی شادی پر کراچی سے لاہور آئے ہوئے تھے کہ اچانک ان کو ہارٹ اٹیک ہو گیا،ہارٹ اٹیک کے باعث توصیف احمد کی طبیعت انتہائی ناسازہو گئی جس پر انہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ڈاکٹر کے مطابق توصیف احمد کو پہلے سٹنٹ ڈالے گئے تھے گزشتہ رات انہیں اچانک ہارٹ اٹیک ہو گیا موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دینے سے ان کی جان بچ گئی ۔ توصیف احمد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔