ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف جسٹس ہائیکورٹ میں مامون رشید شیخ کی ریٹائرمنٹ میں 2 روز باقی

چیف جسٹس ہائیکورٹ میں مامون رشید شیخ کی ریٹائرمنٹ میں 2 روز باقی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: چیف جسٹس ہائیکورٹ میں مامون رشید شیخ کی ریٹائرمنٹ میں صرف 2 روز باقی رہ گئے، 18 مارچ کو ریٹائر ہوں گے، گزشتہ دس سالوں میں لاہور ہائیکورٹ کے پانچ چیف جسٹس سپریم کورٹ ایلویٹ نہ ہوسکے جبکہ چھ چیف جسٹس صاحبان کو سپریم کورٹ کا جج بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔

      تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں گزشتہ دس سالوں میں پانچ چیف جسٹس سپریم کورٹ ایلویٹ نہ ہوسکے، چیف جسٹس سرادر محمد شمیم خان سمیت دیگر چیف جسٹس ہائیکورٹ سے ہی ریٹائرڈ ہوگئے۔ جسٹس مامون رشید شیخ بھی 18 مارچ کو بطور چیف جسٹس ریٹائر ہوجائیں گے، جسٹس خواجہ محمد شریف 8 دسمبر 2010  کو بطور چیف جسٹس ریٹائر ہوئے، جسٹس خواجہ امتیاز احمد 29 مارچ 2015 کو بطور چیف جسٹس ریٹائر ہوئے۔

جسٹس محمد یاور علی 22 اکتوبر 2018 کو بطور چیف جسٹس ریٹائر ہوئے، جسٹس محمد انوار الحق 23 31 دسمبر 2018 کو بطور چیف جسٹس ریٹائر ہوئے، جسٹس سردار محمد شمیم خان بھی اکتیس دسمبر دوہزار انیس کوبطور چیف ریٹائرڈ ہوئے۔ موجودہ چیف جسٹس مامون رشید شیخ 18مارچ کو بطور چیف جسٹس ریٹائر ہوں گے، بہترین کارکردگی کے باعث2011 سے 2020 تک چھ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو سپریم کورٹ کا جج بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔

  سابق چیف جسٹس اعجاز احمد چویدری، سابق جسٹس شیخ عظمت سعید، سابق، جسٹس عمر عطاء بندیال، سابق چیف جسٹس منظور احمد ملک، سابق چیف جسٹس اعجازلاحسن اور سابق چیف جسٹس سید منصور علی شاہ شامل ہیں۔  سابق چیف جسٹس ہائیکورٹ اعجاز احمد چودھری سترہ نومبر 2011 کو سپریم کورٹ کے جج بنے، سابق چیف جسٹس ہائیکورٹ شیخ عظمت سعید یکم جون 2012 کو سپریم کورٹ کے جج بنے، سابق چیف جسٹس ہائیکورٹ عمر عطا بندیال اٹھارہ جون 2014 کو جج سپریم کورٹ بنے۔

سابق چیف جسٹس ہائیکورٹ منظور احمد ملک چھ نومبر 2015 کو سپریم کورٹ کے جج بنے، سابق چیف جسٹس ہائیکورٹ اعجازالاحسن 28 جون 2016 کو سپریم کورٹ کے جج بنے، سابق چیف جسٹس ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ سات فروری 2018 کو سپریم کورٹ کے جج بنے تھے۔

                 

Shazia Bashir

Content Writer