ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کورونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنائیں: اعجاز چودھری

عوام کورونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنائیں: اعجاز چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اقبال ٹاﺅن(قذافی بٹ)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چودھری نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی حکومت ملک وقوم کوکورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے دن رات بہترین اقدامات کررہی ہے۔

لاہور پریس کلب میں اعجاز احمد چودھری نے ڈاکٹرعاصم خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت مربوط انداز میں صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر قومی ایکشن پلان کے تحت کام کررہی ہے،وزرات صحت اور دیگر ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، عوام کو کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت ہے، تمام ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز قائم کر دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی حفاظت کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی،کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تمام بس اڈوں، ایئرپورٹس اور ریلوے سٹیشنز پر سکیننگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer