نئی جوڈیشنل پالیسی کیخلاف پنجاب بھر میں وکلاء کی ہڑتال

نئی جوڈیشنل پالیسی کیخلاف پنجاب بھر میں وکلاء کی ہڑتال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جمال الدین ) لاہور سمیت پنجاب بھر میں وکلاء کی نئی جوڈیشنل پالیسی کیخلاف ہڑتال، نئی جوڈیشنل پالیسی وکلاء کا معاشی قتل ہو گا، سیشن عدالت میں ہڑتال کے باعث مقدمات کی سماعت بلا کارروائی ملتوی کر دی گئی، وکلاء صرف ضروری نوعیت کی مقدمات میں پیش ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بار کونسل کی نئی جوڈیشل پالیسی کے خلاف پنجاب بھر میں ہڑتال، پنجاب بار کونسل نے نئی جوڈیشل پالیسی کا ازسر نو جائزہ لینے کا مطالبہ کردیا۔ ہڑتال کے باعث سیشن عدالت سمیت تمام عدالتوں میں وکلاء پیش نہیں ہوئے۔ سائلین کی بڑی تعداد مایوس ہوکر گھروں کو لوٹ گئی۔

چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے قتل کے مقدمات کا چار دن میں فیصلہ سنانے اور اندراج مقدمہ کی درخواستوں پر سیشن عدالت کو سماعت سے روکنے پر وکلاء نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت بند ہونے سے نقصان ہوگا۔

دوسری جانب وکلاء کو ملنے والی معقول فیس بند ہو کر رہ گئی ہے جبکہ قتل کا چار روز میں فیصلہ کرنے کی پالیسی سے بھی وکلاء کے مفادات کو نقصان پہنچے گا۔