ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبہ بھر میں سیکورٹی کے انتظامات فول پروف بنانے کے احکامات جاری

صوبہ بھر میں سیکورٹی کے انتظامات فول پروف بنانے کے احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم:محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں سیکورٹی کے انتظامات فول پروف بنانے کے احکامات جاری کر دئیے,سرکاری دفاتر سمیت تمام قومی املاک، اہم سیا سی و مذہبی شخصیات کی سیکورٹی کو روزانہ کی بنیاد پر اپ گریڈ کرنے کے احکامات۔

لاہور میں ہونے والے حالیہ دہشتگردی کے واقع کے پیش نظر محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں سیکورٹی کے انتظامات فول پروف بنانے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں، احکامات کے مطابق سرکاری دفاتر سمیت تمام قومی املاک ، اہم سیا سی و مذہبی شخصیات کی سیکورٹی کو روزانہ کی بنیاد پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے کل نماز جمعہ کے اجتماعات کے حوالے سے بھی ٹرپل سٹیب سیکورٹی اقدامات کو یقینی بنائیں گے، جبکہ رائے ونڈ اجتماع پر خود کش دھماکہ کے تناظر میں صوبہ بھر میں گشت کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔