پاکستان سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے:رانا ثنااللہ

پاکستان سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے:رانا ثنااللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی کاروائیاں ہمیں پیچھے نہیں ہٹا سکتیں ، پاکستان سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، دہشت گردی کے واقعے کے بعد پی ایس ایل کی سیکورٹی کا ازسر نو جائزہ لے رہے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں ، یہ خودکش حملہ تھا جس میں پانچ پولیس اور چار سویلین شہید ہوئے، لیکن ایسے واقعات ہمیں کمزور نہیں کرسکتے پاکستان سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعے کی کڑی پی ایس ایل سے مل سکتی ہے اب پی ایس ایل کے انتظامات کو نئے سرے سے دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے مطابق جو اقدامات کیے جانا ضروری تھے وہ کیے گئے ہیں نیشنل ایکشن پلان کوئی بٹن نہیں جسے آن آف کیا جائے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنی خیر منائیں جوتیاں انہیں بھی پڑنے والی ہے، جوتی کا کلچر پرموٹ کیا گیا تو یہ کسی کو بھی پڑ سکتی ہیں، شیخ رشید کے ساتھ بھی کبھی ایسا سلوک کرنے کی بات نہیں کی، انکا کہنا تھا کہ عمران خان کی شادی کے حوالے سے بات کی گالی نہیں دی۔