ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ؛ فورٹ لاؤڈرڈیل میں بارش نے گروپ اے کا دوسرا میچ منسوخ کروا دیا

Fort Lauderdale, FL, USA, City42, ICC T20 World cup, Pakistan, Canada, India, United States, Super Eight round, T20 Format,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  فلوریڈا کے شہر فورٹ لاؤڈرڈیل میں آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2024  کے گروپ اے کا ایک اور میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا۔ کل یہاں امریکہ اور آئر لینڈ کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوا تھا، آج  انڈیا  اور  کینیڈا کا میچ گیلے آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔ کل اتواور کی شام اسی گراؤنڈ میں پاکستان اور آئر لینڈ کا آخری گروپ میچ ہو گا، کل بھی بارش کی پیشگوئی موجود ہے۔ 
انڈیا  اور کینیڈا  کے آج شام ہونے والے میچ کی ابتدا کے وقت بارش ہو رہی تھی، بہت وقت بارش کی وجہ سے ضائع ہوا، بعد ازاں بارش تو رک گئی لیکن آؤٹ فیلڈ میں بہت سا پانی جمع ہے جس ک کو نکالنے کے متعلق منتظمین کے انتظامات ناکافی دکھائی دیئے۔ اب میچ ریفریز کا کہنا ہے کہ  گیلے آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے  میچ منسوخ کیا جا رہا ہے۔ ہفتہ کو سینٹرل بروورڈ اسٹیڈیم میں ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان T20 ورلڈ کپ کے میچ سے پہلے ٹاس میں بارش کی وجہ سے  تاخیر ہوئی۔

فلوریڈا کے  اس  فورٹ لاؤڈرڈیل  میں شیڈول کئے گئے  دونوں گیمز بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیے گئے  جبکہ  کل اتوار کے روز پاکستان کے میچ کے متعلق بھی کچھ یقین سے نہین کہا جا رہا۔ ک

امپائرز  کو آج شب پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے آٹھ بجے سٹیڈیم کی آوٹ فیلڈ کا معائنہ کرنا تھا۔ اس معائنہ کے بعد انہوں نے  میچ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔ 

ہندوستان پہلے ہی مقابلے کے سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے جبکہ کینیڈا کھیل سے ہی  باہر ہو گیا ہے۔

جمعہ کو ہونے والے USA  آئرلینڈ کے کھیل کو ترک کرنے کا مطلب یہ تھا کہ USA نے سپر ایٹ کے لیے گروپ A کے دوسرے نمبر پر قبضہ کر لیا اور آئرلینڈ کے ساتھ  پاکستان بھی کھیل میں فالتو ہو  گیا۔

گروپ اے کے کھیل اتوار کو اختتام پذیر ہوں گے جس میں پاکستان کا مقابلہ آئرلینڈ سے ہونا ہے، دونوں ٹیمیں پہلے ہی باہر ہونے کے ساتھ ایک مردہ ربڑ بھی بن چکی ہیں جن کے اس میچ کا کسی کو کوئی فائدہ اور نقصان نہیں سوائے اس کے کہ چند کھلاڑیوں کو اپنے انفرادی ریکارڈ بہتر کرنے کا موقع مل جائے گا۔ 

 گروپ اے میں پوائنٹس ٹیبل پر  ٹیموں کی پوزیشن

انڈیا کینیڈا میچ منسوخ ہونے کے بعد آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں گروپ اے کی ٹیموں کی پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن میں یہ تبدیلی  آئی کہ پاکستان بیٹھے بٹھائے اپنی پوزیشن سے نیچے چلا گیا اور کینیڈا میچ جیتے بغیر پوزیشن بدل کر پاکستان سے اوپر آ گیا۔   انڈیا 7 پوائنتس کے ساتھ ٹاپ پر ہے اور آئرلینڈ  دو پوائنٹس کے ساتھ سب سے نیچے ہے۔ 

انڈیا