سٹی42: موٹروے پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 3 ننکانہ صاحب کے قریب پٹرولنگ افسران نے ایک مشکوک گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا جس پر کار سوار موٹروے پولیس کو دیکھ کر گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
کار کی تلاشی لینے پر 124 پیکٹ حشیش اور 69 پیکٹ افیم برآمد ہوئی جس کو سیکٹر کمانڈر شہباز عالم کی ہدایات پر اے این ایف کے حوالے کردیا گیا۔