سٹی42: پاکستان سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئین کی بھاری مقدار عرب ملک سمگل کرنے کی ایک اور کوشش ناکام ہو گئی۔
سیالکوٹ ائیرپورٹ پر ائرپورٹس سیکورٹی فورس کنے بحرین جانے والی پرواز کے مسافر سے 920 گرام ہیروئین پکڑ لی جو وہ اپنے بیگ میں چھپا کر بحرین جانے والی فلائٹ پر سوار ہونا چاہتا تھا۔
اے ایس ایف کے حکام نے بتایا کہ بحرین کی پرواز پر جانیوالے مسافر حق نواز نے 920 گرام ہیروئین اپنی سفری بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔
اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی معمول کی تلاشی کے دوران بیگ سے منشیات برآمد کی۔ ملزم کو برآمد شدہ ہیروئن کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا-