ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے عوامی جمہوریہ چین کےصدر شی جن پنگ کی سالگرہ پر ان کو مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔
صدر شی جن پنگ کی سالگرہ کے مقع پر وزیراعظم شہباز شریف آزربائیجان کے سرکاری دورہ میں مصروف ہیں تاہم انہوں نے اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر صدر شی کو سالگرہ کا پیغام بھیجا۔ شہباز شریف نے اپنی ٹویٹ پوسٹ میں کہا کہ عزت مآب صدر شی جن پنگ کو ان کی سالگرہ کے موقع دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ صدر شی جن پنگ کی متحرک قیادت میں چین بین الاقوامی یکجہتی، امن اور تعاون کو آگے بڑھانے والے عالمی رہنما کے طور پر ابھرا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر شی جن پنگ کی سالگرہ پر اپنے تہنئیتی پیغام میں کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان آہنی برادرانہ تعلق 2015 میں صدر شی کے دورہ پاکستان کے بعد سے تعاون کے ایک نئے دور میں داخل ہوا اور تب سے یہ مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جا رہا ہے۔
It is my great pleasure to extend heartiest felicitations to H.E. President Xi Jinping on his birthday. Under his dynamic leadership, China has emerged as a global leader advancing international solidarity, peace and cooperation. The Iron Brotherhood between ???????? ???????? entered a new…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 15, 2023