ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نازک صورتحال:جماعت اسلامی کو الزام تراشی کی سیاست نہ کرے، شرجیل میمن

Sharjil Memon, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس نازک صورتحال میں جماعت اسلامی کو الزام تراشی اور جھوٹ کی سیاست نہیں کرنی چاہیئے۔

 انہوں نے کہا کہ ہمیں ابھی ایک موسمیاتی چیلنج کا سامنا ہے، سمندر کا پانی کئی دیہاتوں میں داخل ہوچکا ہے۔

 شرجیل میمن نے بتایا کہ کیٹی بندر، سجاول، بدین، شاہ بندر اور ٹھٹھ کے ساحلی علاقوں سے لوگوں کو منتقل کردیا گیا اور ریلیف کیمپوں میں لوگوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں جانے سے منع کیا گیا ہے تاکہ اس صورتحال میں کسی بھی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔