ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"انشااللہ ہماری جیت ہوگی"

سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( سٹی42) میئر کیلئے پیپلز پارٹی کے امیدوار  مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میئر کیلئے جاری الیکشن میں ہم فتح کے قریب ہیں اور انشااللہ ہماری جیت ہوگی،ہمارے نمبر بھی پورے ہیں ، ہار جیت الیکشن کا حصہ ہے، الیکشن کو متنازع بنانے کی کوشش نہ کی جائے۔

 اپنے بیان میں مرتضیٰ وہاب  کا کہنا ہے کہ اراکین کیلئے گزشتہ رات عشائیہ منعقد کیا گیا جس میں ہمارے تمام اراکین موجود تھے، تمام اراکین کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنی حمایت کا یقین دلایا،نامزد میئر پیپلزپارٹی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم اپنا نمبر ایوان میں پورا کریں گے۔

  مرتضیٰ وہاب نے اپنے حریف اور جماعت اسلامی کے نامزد میئر امیدوار حافظ نعیم کو کہا کہ حافظ صاحب ہار جیت سیاست کا حصہ ہے، ماحول خراب نہ بنائیں اور الیکشن کے عمل کو متنازع نہ بنایا جائے،  ہم سب کی ایک ترجیح ہے کہ ترقی ہو، ان شااللہ ہم اس شہر میں ترقی کروائیں گے۔

Ansa Awais

Content Writer