(ویب ڈیسک) دلہے نے شادی کے عین موقع پر اپنی خوبرو دلہن کو زور دار تھپڑ دے مار ا۔
ازبکستان سے تعلق رکھنے والی ایک دُلہن نے اپنے شوہر کے ساتھ روایتی رسم میں اسے ہرادیا جس کے بعد دلہا نے شادی کی بھری محفل میں ہی دلہن پر غصہ نکال دیا۔
جوڑے کوشادی کے موقع پرایک روایتی رسم کے دوران جوڑے کو کوئی چیزتوڑنےکے لیے دی گئی۔
رسم کے اس مقابلے کا اصول یہ ہے کہ جوڑے میں سےجو کام پہلے کرتا ہے جیت جاتا ہے اور اسے انعام دیا جاتا ہے، دُلہن مقابلہ جیت گئی دلہے سے یہ برداشت نہ ہوا تواس نے سب کے سامنے اس کے سرپر زوردار تھپڑ دے مارا۔
متداول من أوزباكستان لعروس وعريسها يقومون بعمل لعبة تقليدية صغيرة خلال زفافهم فضربها على رأسها بقوة لأنها فازت عليه مما تسبب لها بالألم والحرج.
— إياد الحمود (@Eyaaaad) June 13, 2022
pic.twitter.com/BotLXe1hgu
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تھپڑ کھانے کے بعد دلہن لڑکھڑاگئی اور اس نے اپنا عروسی لباس فرش سے اوپر کیا اور اپنے سر پر ہاتھ رکھا۔
اس ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ اسے دلہا کی طرف سے رد عمل پر شدید صدمہ پہنچا، اس واقعے کے بعد دو دوسری خواتین نے اسے اسٹیج سے باہر نکالا۔
تھپڑ مارنے کے بعد دولہا سٹیج پرایسے ہی کھڑا رہا جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو اورخاموشی سے ہجوم کو گھورتا رہا۔