(سٹی 42) پنجاب حکومت نے پنجاب اسمبلی کے اختیارات پر بڑا کٹ لگادیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کی خود مختار حیثیت ختم کر دی گئی،حکومت پنجاب نے پنجاب اسمبلی کو دوبارہ محکمہ قانون کا سپیشل انسٹی ٹیوٹ بنا دیا جس سے سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی من مانیاں ختم ہوگئیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پنجاب اسمبلی کو دوبارہ محکمہ قانون کے ماتحت کر دیا گیا ، اب سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی محکمہ قانون کے ماتحت ہونگے ، پنجاب اسمبلی کے تمام نوٹیفکیشن اب محکمہ قانون جاری کرے گا۔