ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپیکرپرویزالہی اورمونس الہی بڑی مشکل میں پھنس گئے

سپیکرپرویزالہی اورمونس الہی بڑی مشکل میں پھنس گئے
کیپشن: moonis elahi pervaiz elahi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ایف آئی اے کاپوریٹ کرائم سرکل نے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی اور مونس الہی سمیت اٹھ افراد پر منی پانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔ مونس الہی کی شوگر مل کا ڈائریکٹر نائب قاصد اٹھائیس ارب کے اثاثوں کا مالک نکلا .

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کیخلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ، ایف آئی اے لاہور نے منی لانڈرنگ کے الزام پر مونس الہٰی کیخلاف مقدمہ درج کیا۔مقدمے میں منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعات درج کی گئی ہیں ، اس کے علاوہ نواز بھٹی اور مظہراقبال کے خلاف بھی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا۔

یاد رہے چند روز قبل سابق وزیر اعظم عمران خان کے اتحادی چوہدری مونس الٰہی کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا تھا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی جانب سے مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کی جائیں گے۔

مونس الہٰی کے خلاف مقدمہ منی لانڈرنگ کےالزام میں درج کیا گیا، ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں شواہد ملنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مونس الٰہی کے خلاف ہنڈی کے ذریعے رقم بیرون ملک بھیجنے کا الزام ہے، یاد رہے مونس الہیٰ کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کر رہا تھا۔

ذرائع ایف آئی اے نے کہا تھا کہ مونس الٰہی نے بیرون ملک جائیدادیں بنائیں اور ہنڈی کے ذریعے رقم بیرون ملک منتقل کی۔

دوسری جانب سابق وفاقی وزیرمونس الہٰی کا کہنا ہے کہ انہوں نے مجھے کیا گرفتارکرنا ہے، میں خود ایف آئی اے جارہا ہوں، پہلے بھی ایسی انتقامی کارروائیوں کا سامنا کرچکا ہوں ، ن لیگی کچھ بھی کرلیں عمران خان کے ساتھ کھڑا رہوں گا، شریفوں کی اصلیت کو جانتے تھے ،اس لیے لالچ میں نہیں آئے۔