ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹرکے نسخے کے بغیر خواب آور ادویات کی فروخت پر پابندی عائد

 ڈاکٹرکے نسخے کے بغیر خواب آور ادویات کی فروخت پر پابندی عائد
کیپشن: Sleeping pill
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پشاورکی ضلعی انتظامیہ نے ڈاکٹرکے نسخے کے بغیر خواب آور ادویات کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔

ڈپٹی  کمشنر احتشام الحق کی زیرصدارت اجلاس میں انتظامی افسران، ڈرگ انسپکٹرز، کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ منشیات سے پاک پشاور مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ڈاکٹرکے نسخے کے بغیرخواب آور ادویات پر پابندی عائد کی جائے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ شہر بھر کی میڈیسن کی دکانوں پر آگاہی بینرز لگائے جائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پابندی میں 7 قسم کے انجکشن اور 5 قسم کی خواب آورگولیاں شامل ہیں۔