ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے 373 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد

Dengue threat
کیپشن: Dengue threat
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہورکے373مقامات سےڈینگی لاروابرآمد ہونےکےباعث  شہر میں ڈینگی وائرس کاخطرہ منڈلانےلگا جبکہ برسات کےآغازسےقبل ہی ڈینگی پھیلنےکاخدشہ بڑھ گیا ۔
  تفصیلات کےمطابق  کورونا وائرس کےبعدشہر  میں ڈینگی وائرس کا خطر ہ بڑھنے لگا جس کے باعث  ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی جانب سےمنگل کےروزشہرمیں30200مقامات کی چیکنگ کی  گئی اور372مقامات سےڈینگی لارواملنے کی تصدیق کی گئی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ڈینگی لاروا کی موجودگی نےخطرےکی گھنٹی  بجادی۔

  واضح رہے کہ ڈینگی بخار ایک خاص قسم کےمچھرکےکاٹنےسےپھیلتاہے،مچھروں کی افزائش سے مرض کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

 طبی ماہرین کے مطابق ڈینگی بخار ایک خاص قسم کے مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے، ڈینگی بخار کی نمایاں علامات میں تیز بخار، سر درد، متلی، جوڑوں اور پٹھوں میں شدید درد اور ڈائریا شامل ہیں، ڈینگی مچھر کے کاٹنے کا صبح سویرے اور غروب آفتاب کے وقت خطرہ زیادہ ہوتا ہے، ان اوقات میں لمبی آستین والی قمیض  پہنی جائے، بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلا جائے، کسی بھی جگہ گھر میں پانی جمع نہ ہونے دیا جائے۔