سٹی42: ایل ڈی اے کا بلڈنگ اینڈ زوننگ رولز 2020میں ایک بارپھر ترامیم کا فیصلہ ، ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کو بلڈنگ اینڈ زوننگ رولز کا حصہ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا .
تفصیلات کےمطابق ایل ڈی اے کی جانب سے بلڈنگ اینڈ زوننگ رولز 2020میں ایک بارپھر ترامیم کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سے قبل چوبیس کنال اور اس سے زیادہ ایریا کی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا کیس اتھارٹی کو بھجوایا جاتا تھا ۔ تجویز کردہ ترامیم کے مطابق ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے رولز میں چوبیس سے دو سو کنال تک کو تین کیٹگری میں تقسیم کردیا گیا ہے ۔
چوبیس سے تیس کنال کی کیٹگری میں بلڈنگ لائن کے لئے تیس فٹ چھوڑنا لازمی ہوگا، تیرہ تیرہ فٹ دونوں اطراف جبکہ گراونڈ فلور کوریج ساٹھ فیصد ہوگی ۔ اکتیس کنال سے پچاس کنال تک کی دوسری کیٹگری میں بلڈنگ لائن سے چالیس فٹ چھوڑنا لازمی ہوگا جبکہ پندرہ پندرہ فٹ دونوں اطراف گراؤنڈ کورایریا ساٹھ فیصد تک گا۔
پچاس کنال اوراس سےاوپرکی کیٹگری میں بلڈنگ لائن سےپچاس فٹ چھوڑنالازمی ہوگا ،دونوں اطراف سے پندرہ پندرہ فٹ جبکہ گراؤنڈ کور ایریا ساٹھ فٹ ہوگا ۔ ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے ایریا میں چھوٹے پلاٹ کرکے بھی تعمیرات کی جاسکیں گی ۔ سب ڈویژن والے پلاٹوں کے لئے بلڈنگ بائی لاز میں خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ دس مرلہ سے ایک کنال سب ڈیوائیڈڈ پلاٹ کے لئے سامنے تیس فٹ چھوڑنا لازمی ہوگا ۔دونوں اطراف میں سائیڈ میں پانچ فٹ جگہ چھوڑی جائے گی جبکہ بیک سپیس سات فٹ ہوگی ۔ اس سے قبل دونوں اطراف تیرہ تیرہ فٹ چھوڑنا لازم تھا
۔ ترمیم سےسب ڈویژن کے باعث پلاٹ چھوٹا ہونےسے کور ایریا زیادہ استعمال ہوسکے گا,دو پلاٹوں کو آپس میں جوڑنے کے لئے بھی رعایتی قانون سازی کا فیصلہ۔
کیا گیا ہے ۔ دو سرکاری سوسائیٹز کے پلاٹ ساتھ جڑنے کی صورت میں ملانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ دو منظور شدہ پرائیویٹ سکیموں کے پلاٹوں کو بھی آپس میں جوڑا جائے گا ۔ رولز میں ترامیم کا مسودہ آیندہ گورننگ باڈی میں منظوری کے لئے پیش ہوگا. ، سب ڈویژن والے پلاٹوں کے لئے بلڈنگ بائی لاز میں خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ، حتمی منظوری گورننگ باڈی کے آئندہ اجلاس میں ہوگی