سٹی 42: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نےایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل سالانہ امتحانات کےنتائج کااعلان کر دیا ۔ ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق 41 میڈیکل کالجز کے 5535 امیدواروں میں سے4985 پاس ہوئے جبکہ کامیابی کا تناسب 91.12 فیصد رہا۔
تفصیلات کےمطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نےایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل سالانہ امتحانات کےنتائج کااعلان کر دیا ،ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق 41 میڈیکل کالجز کے5535 امیدواروں نےامتحان میں شرکت کی جن میں سے 4985 پاس جبکہ 486 فیل قرار پائے۔ طلبہ کی کامیابی کا تناسب 91.12 فیصد رہا جبکہ گزشتہ سال اسی امتحان میں کامیابی کا تناسب 83 فیصد رہا تھا۔ سیالکوٹ میڈیکل کالج سیالکوٹ کی عائزہ عثمان نے 908/1000 نمبر لیکر پہلی پوزیشن جبکہ اسی کالج ہی کی عمارہ آصف نے 888 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کے محمد مبشر نے 883 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق سپلیمنٹری امتحانات 29 جولائی سے شروع ہوں گے۔