پنجاب کے ہزاروں سرکاری سکول پرائیویٹائزڈ کرنے کا انکشاف

پنجاب کے ہزاروں سرکاری سکول پرائیویٹائزڈ کرنے کا انکشاف
کیپشن: school
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: لاہور سمیت پنجاب کے ہزاروں سکولوں کو این جی اوز اور پرائیویٹ اداروں کے حوالے کرنے کا انکشاف، لاہور سمیت صوبے بھر میں 4 ہزار 276 سرکاری سکولوں کو پرائیویٹائزڈ کر دیا گیا۔
 حکومت پنجاب کی جانب سے لاہور سمیت صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کو این جی اوز کی تحویل میں دینے کے منصوبہ کا آغاز 2015ء میں کیا اور پانچ سال کے عرصے میں پنجاب ایجوکیشن انیشیٹو مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے سے سرکاری سکولوں کو پرائیوٹائیزڈ کیا گیا۔  پیما ذرائع کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر میں 4 ہزار 276 سرکاری سکولوں کو پرائیویٹائزڈ کیا گیا۔ لاہور میں 81 سرکاری سکولوں کو این جی اوز اور پرائیویٹ اداروں کے حوالے کیا گیا ہے۔

این جی او کیئر فاؤنڈیشن کو سب سے زیادہ 434 سرکاری سکولز حوالے کیے گئے ہیں۔ اخوت فاؤنڈیشن کو 301 سرکاری سکولز، بیکن ہاؤس سکول سسٹم کو 48 سرکاری سکول تحویل میں دیے گئے ہیں۔ این جی او بنیاد کو 32 سکولز، غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کو 82 سرکاری سکولز، ادارہ تعلیم و آگاہی کو 127 سکولز، این جی او نیشنل رورل سپورٹ پروگرام جو 345 سرکاری سکول تحویل میں دیے گئے ہیں۔

سٹیزن فاؤنڈیشن کو 257 سرکاری سکولز، پروگریسیو ایجوکیشن نیٹورک کو 144 سرکاری سکولز، یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا کو 128 سرکاری سکولز تحویل میں دیے گئے ہیں۔ یونیک ایجوکیشنل سوسائٹی کو 90 سکولز اور یونیورسٹی آف ایجوکیشن کو 90 سکولز، غزالی ایجوکیشنل سوسائٹی کو 115 سرکاری سکولز سپرد کیے گئے۔ دار ارقم سکولز کو 30 سرکاری سکولز، این جی او مسلم ہینڈز انٹرنشینل کو 101 سرکاری سکولز سپرد کیے گئے ہیں۔

این جی ڈویلپمنٹ ان لٹریسی کو 30 سکولز، لرننگ زون چین آف سکولز کو 57 ادارے، نساء گرلز کالجز کو 29 سرکاری سکولز، آکسفرڈ گروپ آف کالجز کو 12 سکولز، پنجاب رورل سپورٹ پروگرام این جی او کو 71 سرکاری سکولز، دی کنٹری سکول سسٹم کو 117 سرکاری سکولز تحویل میں دیے گئے ہیں۔

حکومت پنجاب کی جانب سے مذکورہ این جی اوز کو سالانہ اربوں روپے کے فنڈز بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔ سرکاری سکولوں کی پرائیوٹائزیشن کرنے والے ادارے پیما کیلئے پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے 4 ارب روپے سالانہ فنڈز بھی مختص کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ابتداء میں ان سرکاری سکولوں کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت چلایا گیا تاہم بعد ازاں الگ سے اتھارٹی قائم کر کے مختلف فیز میں سکولوں کو این جی اوز کے حوالے کر دیا گیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer