ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل سی ڈبلیو یو  کے3 اداروں سےمعاہد ے

LCWU MoU
کیپشن: LCWU MoU
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اساتذہ اور طلباء کی تربیت کیلئے لاہورکالج فار ویمن یونیورسٹی  کی جانب سے تین اداروں کے ساتھ ایم اویو پردستخط کردیئے گئے۔
  تفصیلات کےمطابق  لاہورکالج فار ویمن یونیورسٹی نےمعاہدوں سےمتعلق تین اداروں کے ساتھ ایم اویو پردستخط کردیئے۔لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی اورپنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پردستخط کیے گئے۔ایل سی ڈبلیویوکی طالبات اور اساتذہ کی کلینکل  تربیت ک کیلئے ایم او یو سائن کیاگیا جبکہ لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی اور انوویٹرز گیراج (آئی جی) کےمابین ایم اویوسائن کیا گیا۔دونوں اداروں کےمابین نوجوان انٹرپرنیورزکی پروموشن، ڈویلپمنٹ   اورخطے میں مثبت کاروباری کلچرکےفروغ کیلیے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیےگئے۔

ایل سی ڈبلیو یو اور دِیال سنگھ ریسرچ اینڈ کلچرل فورم کے مابین مفاہمت کی یاداشت پردستخط  کیے ۔ایم اویوکے تحت فارسی زبان ، تاریخ ، ادب اور ثقافت میں تحقیق اور سکھ سیاحت کے فروغ کیلئے دونوں ادارےملکر کام کریں گے۔فیکلٹی اور طلبہ طبی ، تحقیقی اور عملی تربیت کے مقاصد کیلئے پی آئی سی کی سہولیات اوروسائل کا استعمال کرسکیں گے،وائس چانسلر ڈاکٹر بشریٰ مرزا کے مطابق طالبات اور اساتذہ کو جدید ترین سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ایم اویوسے ادارے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں ایک دوسرے کی سہولیات سے مستفید ہوں گے۔