(عظمت اعوان)لاہور کے ایکسپوویکسی نیشن سنٹر میں کورونا ویکسین کا سٹاک ختم ہوگیا،ویکسین کا سٹاک ختم ہونے پرویکسی نیشن کا عمل روک دیا گیا،ویکسی نیشن کا عمل رکنے پر عملہ بھی غائب ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ایکسپو ویکسینیشن سینٹرز پر ویکسی نیشن نایاب ہوگئی،ویکسی نیشن کا سٹاک ختم ہوچکا ہے جس کی وجہ سے ویکسی نیشن کا عمل روکا گیا ہے،سینٹرز میں آنے والے افراد کو ویکسی نیشن نہ ملنے پر غم و غصہ پایا جارہا ہے،شہریوں کا کہناتھا کہ صبح سے ویکسی نیشن کے لئے یہاں پر آئے ہیں اور 2 گھنٹے لائن میں لگنے کے بعد بتایا جارہا ہے کہ ویکسین ختم ہوگی ہے۔
ہم لوگ اپنے کام چھوڑ کر ویکسین لگانے آئے ہیں لیکن دو گھنٹے سے زائد انتظار کروانے کے بعد بھی ویکسین نہیں لگائی جا رہی ہے،انتظامیہ کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ویکسین ختم ہوگی ہے اور 2 گھنٹے تک ویکسین آجائے گی تب تک انتظار کیا جائے،لوگوں کو غیر تربیت یافتہ عملہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں ویکسین کے ساتھ ایکسپو ویکسی نیشن سینٹرز کا عملہ بھی غائب ہوچکا ہے،عملہ غائب ہونے سےویکسین لگوانے والے شہری پریشان ہیں۔
دوسری جانب بیرون ملک جانے والے افراد خاص کر سعودی عرب والوں کو صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین نے بالآخر خوش خبری سنا دی، 16جون سے این سی اوسی کی ہدایات کے مطابق ایکسپوسنٹرلاہورمیں بیرون ملک جانے والے 40سال سے کم عمرافرادکو آسٹرازینیکاویکسین لگانے کا آغاز کا اعلان کردیا۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ اجلاس کے دوران اعلان کیا اور تمام ڈپٹی کمشنرزکو40سال عمرسے کم افرادکوآسٹرازینیکا ویکسین لگانے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں جبکہ پنجاب کے پاس 13000 فائزر ویکسین کی خوراکیں موجود ہیں اور فائزرویکسین مختلف بیماریوں میں مبتلا افرادکو ترجیحی بنیادوں پر لگائی جائے گی۔