ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں ادبی سرگرمیوں کیلئے سپیشل کوآرڈینیٹر مقرر کرنے کا فیصلہ

Literary activities
کیپشن: Literary activities
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (درنایاب) کمشنر لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ لاہور میں ادبی سرگرمیوں کو جلا بخشنے کیلئے سپیشل کوآرڈینیٹر مقرر کیا جائے گا، شہر کے تمام ادارے، محکمے، تعلیمی و ثقافتی تنظیمیں ایک پلیٹ فارم سے ادب کو فروغ دیں گی۔

کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں چیئرپرسن الحمراء بورڈ منیزہ ہاشمی، مصنفہ عارفہ سیدہ زہرا، معروف شاعرقاسم جعفری، ایڈیشنل کمشنر امان انور قدوائی، آمنہ علی، اے سی پروٹوکول حافظ قیصر عباس اور ڈائریکٹر ذوالفقار زلفی نے شرکت کی۔

 کمشنر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ یوم اقبال پر 9 نومبر 2021ء کو الحمراء میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ہوگا، کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور میں ادبی سرگرمیوں کو جلا بخشنے کیلئے سپیشل کوآرڈی نیٹر مقرر کیا جائے گا، شہر کے تمام ادارے، محکمے، تعلیمی و ثقافتی تنظیمیں ایک پلیٹ فارم سے ادب کو فروغ دیں گی، ادب کلب کی ٹیم سکولز، کالجز اور یونیورسٹیوں کو شہر کے ادبی نقوش سے متعارف کرائے گی، کمشنر لاہور نے شہر ادب لاہور کا عارضی دفتر فوری طورپر الحمراء میں قائم کرنے کا حکم دیا۔

 انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں شہر ادب لاہور کا مستقل ڈائریکٹوریٹ قائم ہوگا، کوآرڈینیٹر پورے شہر کی ادبی سرگرمیوں کو مجتمع کرے گا، ادب کے حوالے سے ای میگزین اور شہر ادب میگزین شائع کیا جائے گا

Sughra Afzal

Content Writer