ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باٹا کا کورونا سے لڑنے والے رضاکاروں کیلئے بڑا تحفہ

باٹا کا کورونا سے لڑنے والے رضاکاروں کیلئے بڑا تحفہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعود بٹ ) باٹا پاکستان کی جانب سے وبائی امراض کے خلاف لڑنے والوں کیلئے اہم اقدام، کورونا وبا سے لڑنے والے رضاکاروں اور کارکنوں کو ایک لاکھ جوڑے شوز فراہمی کا باقاعدہ آغاز کردیا۔

باٹا گروپ نے دنیا بھر میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے رضاکاروں اور کارکنوں کے اہل خانہ کیلئے شوز کے 10 لاکھ جوڑے فراہم کرنے کے اعلان کے تحت پاکستان میں بھی ایک لاکھ شوز فراہمی کا آغاز کردیا گیا۔ باٹا پور فیکٹری میں منعقدہ تقریب میں ایم ڈی باٹا پاکستان محمد عمران ملک کا کہنا تھا کہ باٹا کے دنیا بھر میں اپنے " باٹا ہیروز" اقدام کے تحت مختلف ممالک میں شوز عطیہ کیئے جائیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ پہلے بیچ میں گھر کی ہسپتال کی ٹیم کو جوڑے فراہم کیے جا رہے ہیں۔

محمد عمران ملک کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وبا کے خلاف جنگ لڑنے والے میڈیکل، پیرامیڈیکل اور دیگر سٹاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ باٹا کی جانب سے نجی اور سرکاری ہسپتالوں کو شوز فراہم کیے جا رہے ہیں۔ عمران ملک نے کہا کہ باٹا کی جانب سے اس سے قبل ملحقہ علاقوں میں ماسک اور راشن کی تقسیم کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے۔

باٹا گروپ پاکستان، ہندوستان، چیک ریپبلک، بنگلادیش، کولمبیا، اٹلی، کینیا، زمباوے، چلی،پیرو، تھائی لینڈ اور ملائشیا جیسے ممالک کے رضاکاروں اور انکے اہل خانہ کو جوتے عطیہ کرے گا۔

دوسری جانب پنجاب میں کورونا وائرس کے2514  نئے کیس سامنے آگئے  جس کے بعد تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد60152 ہو گئی۔ سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ میں ڈاکٹر غلام حسین کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے24 گھنٹے کے دوران مزید 31 افراد چل بسے اس طرح کورونا کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد  969 ہو چکی ہے۔