میٹروپولیٹن کارپوریشن میں ای بلڈنگ پورٹل سسٹم نافذ کردیا

میٹروپولیٹن کارپوریشن میں ای بلڈنگ پورٹل سسٹم نافذ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشاد حسین: میٹروپولیٹن کارپوریشن میں ای بلڈنگ پورٹل سسٹم نافذ،  پہلا بلڈنگ پلان نشتر زون سے ریذیڈینشل اپارٹمنٹس بلڈنگ کا موصول ہوا، ایم او پلاننگ کہتے ہیں کہ تیس روز میں بلڈنگ پلان کی منظوری کوہرصورت یقینی بنانا ہوگا۔

 تفصیلات کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ہیڈ کوارٹر ای بلڈنگ پلان پراجیکٹ کو فنکشنل کردیا، ون ونڈو سیل میں مینول انٹری رجسٹرڈ رکھ دیئے گئے، ای بلڈنگ پورٹل سسٹم کا فوکل پرسن امتیاز احمد کو مقرر کیا گیا ہے، تاہم پہلا بلڈنگ پلان نشتر زون سے موصول ہوا، بنک فیس جممع کرا کرسکروٹنی کرائی جائے گی۔

ایم او پلاننگ مزمل اشتیاق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے تعیمراتی سیکٹر کی ترقی کے ویژن کے مطابق سہولیات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ای بلڈنگ پلان پراجیکٹ کےتحت خدمت مرکز ٹاؤن ہال، ارفع  ٹاور اورایل ڈی اے آفس میں ایم سی ایل کنٹرولڈ ایریاز کے بلڈنگ پلانز جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلڈنگ کمپلیشن سرٹیفکیٹ 30 روز میں صارف کودینا لازمی ہوگا، پانچ مرلہ سے ہائی رائز بلڈنگ تک کے پلان کی منظوری ایک ماہ میں دی جائے گی، ابتدائی طور پر بلڈنگ پلان کی ہارڈ کاپی جبکہ تمام کوائف سکیننگ کاپی کے ذریعے موصول کیے جائیں گے۔

ای بلڈنگ پلان پراجیکٹ کے تحت کمرشل و رہائشی، سیمی کمرشل اور انڈسٹریل بلڈنگ پلان کی منظوری نا صرف تیس روز میں ہوسکے گی بلکہ سائلین کی پریشانی بھی ختم ہو جائے گی۔

دوسری جانب  میٹروپولیٹن کارپوریشن کے زونزمیں بلڈنگ پلانز موصول کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی،  میٹروپولیٹن کارپوریشن کے کنٹرولڈ ایریاز کےرہائشی، کمرشل اور انڈسٹریل بلڈنگ پلانز ای پورٹل سسٹم پراجیکٹ کے تحت صرف ہیڈ کوارٹر، ارفع ٹاور اور ایل ڈی اے میں جمع کرائے جا سکیں گے۔

  میٹروپولیٹن کارپوریشن کے زونزمیں بلڈنگ پلانز موصول کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی،  میٹروپولیٹن کارپوریشن کے کنٹرولڈ ایریاز کےرہائشی، کمرشل اور انڈسٹریل بلڈنگ پلانز ای پورٹل سسٹم پراجیکٹ کے تحت صرف ہیڈ کوارٹر، ارفع ٹاور اور ایل ڈی اے میں جمع کرائے جا سکیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer