کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے دلہا، دلہن کامنفر انداز

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے دلہا، دلہن کامنفر انداز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) کورونا وائرس کے باعث اختیا رکی جانے والی احتیاطی تدابیر میں سے ایک منہ اور ناک کو ڈھانپنے کیلئے ماسک لگانا بھی ضروری قرار دے دیا گیا ہے۔دنیا بھر میں کورونا کنٹرول اور حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کرایا جارہا ہے۔اس حوالے سے آگاہی کیلئے مختلف طریقے اپنائے گئے ہیں۔شادیوں کی تقریبات میں اس کا خاص خیال کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمگیر وبائی مرض نے دنیا کے  لئے نئی مشکلات پیدا کردیں، اس وبا نے 4 لاکھ سے زائد افراد کی جانیں لے لی ہیں اور اس مہلک وائرس سے80 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں، کورونا کنٹرول اور حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کے لئے آگاہی مہم جاری ہیں،مختلف ممالک اپنے لوگوں کو ہدایات کررہے ہیں کہ فیس ماسک اور سماجی فاصلے کا کو یقینی بنائیں،اپنی سرگرمیاں محدود رکھیں۔تاکہ مہلک وائرس کے حملوں سے بچاجاسکے۔

حال ہی میں ایک صارف نے فیشن شو میں دولہا اور دلہن کے ماڈلز کی ماسک لگائے تصاویر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں لوگوں تک پہنچ گئیں۔لوگ ان دولہا دلہن کے ماڈلز کو خوب شئیر کر رہے ہیں اور اب آئندہ ہونے والی شادیوں میں ایسے مناظر دکھائی دینے پر تبصرے کر رہے ہیں۔

دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کے وار تیزی کے ساتھ جاری ہیں،ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 5 ہزار 2 سو 48 نئے کیس سامنے آئے۔ملک میں کورو نا کیسزکی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 4 سو 78 ہوگئی۔ 24 گھنٹے کے دوران مزید 97 افراد جان سے گئے۔مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 7 سو 29 ہوگئی۔نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرکےتازہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 29ہزار85 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5ہزار248 کے نتائج مثبت آئے جس کے بعدمتاثرہ مریضوں کی تعداد1لاکھ 44 ہزار478 ہوگئی۔

پنجاب میں سب سے زیادہ 54 ہزار138 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ سندھ 53 ہزار805 ، خیبرپختونخوامیں 18013،اسلام آبادمیں 8569 ، بلوچستان 8177 ،گلگت بلتستان 1129 اور آزاد کشمیرمیں تعداد 647 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کرونا سے 97 اموات ہوئیں جس کے بعد تعداد 2729 ہوگئی سب سے زیادہ پنجاب میں 1031 اموات ریکارڈ کی جاچکی ہیں ، سندھ 831 اور خیبرپختونخوا میں 675 اموات ریکارڈ کی گئیں۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer