پاکستان نے ایک اور فتح اپنے نام کرلی

پاکستان نے ایک اور فتح اپنے نام کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہباز علی) آن لائن انٹرنیشنل کراٹے کمپٹیشنز 2020 میں پاکستانی کھلاڑیوں نے  شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، مردوں میں پہلی اور خواتین میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تٖفصیل کے مطابق  ایران کراٹے فیڈریشن کے زیر اہتمام ہونے والے آن لائن انٹرنیشنل کراٹے مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انڈر 21 میں پاکستان کے شاہ نور حسین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ویمن انڈر 25 میں قومی کھلاڑی شاہدہ عباسی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔مقابلوں میں دنیا بھر سے 300 سے زائد کھلاڑیوں نے جونئیر، کیڈٹ، انڈر 21، سینئر اور ویٹرنز کیٹگری میں حصہ لیا۔

پاکستان، امریکہ، کینیڈا، کوریا سمیت 15 ممالک کے کھلاڑی مقابلوں میں شریک ہوئے۔ پاکستان کراٹے ٹیم کے کوچ شاہ محمد شان کا کہنا ہے کہ دکھ، پریشانی، گھٹن اور خوف کے عالم میں ملک کے لیے ایسی خوشخبری کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔

دوسری جانب  قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ روانگی کا شیڈول تیار کرلیا گیا، پاکستان ٹیم پانچ جولائی کی بجائے جون کے آخری ہفتے میں روانہ ہوگی۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے 26 سے 29 جون تک پرائیویٹ جیٹ طیارے کا انتظام کیا ہے۔ 26 جون کو جیٹ طیارہ قومی ٹیم کو لینے لاہور پہنچے گا جبکہ قومی ٹیم 27 اور 28 جون کی درمیانی رات انگلینڈ روانہ ہو گی۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے سیریز کی تیاری کے لیے انگلش بورڈ سے جلد روانگی کی درخواست کی تھی۔ انگلینڈ پہنچ کر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی برمنگھم میں قرنطنیہ اور پریکٹس کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ پانچ اگست کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم دوسرا، تیسرا ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز ساؤتھمپٹن میں کھیلے گی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز 28 اگست سے یکم ستمبر تک کھیلی جائے گی۔ انگلینڈ روانگی سے قبل 25 جون تک قومی کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کے کوویڈ 19 ٹیسٹ مکمل کئے جائیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer