ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے متعدد علاقے بند کرنے کا اعلان

لاہور کے متعدد علاقے بند کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:لاہور میں کورونا تیزی سے بڑھنے لگا، وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے متعد د علاقے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد  نے میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں کورونا کا سب سے زیادہ مسئلہ ہے، لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد ایس او پیز پر عمل نہیں ہورہا ۔ جن علاقوں میں پھیلاؤ ہے وہاں سختی کی جائے ان مختلف علاقوں کو کل بند کردیا جائے گا، شاہدرہ ،والڈ سٹی، مزنگ ،شادبان ہربنس پورہ، گلبرگ ،کینٹ ،نشتر ٹاون ، اقبال ٹاون کے کچھ علاقے بند کردیے جائے گے۔ کل رات بارہ بجے سے اس پر عمل درآمد شروع ہوجائے گی دو ہفتہ میں اس کا جائزہ لینے کے بعد مزید بند رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا، پی کے ایل  آئی میں 15 اور میو ہسپتال میں 15 وینٹی لیٹر نصب کئے جا ئے رہے ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین کا کہنا تھا کہ عوام ماسک پہنیں ،اس عمل سے 50فیصد کورونا کا خطرہ کم ہوجاتا ہے ،پنجاب میں لاہور،فیصل آباد،سرگودھا  ہاٹ سپاٹ بن چکے ہیں،لاہور کے علاوہ کچھ علاقوں کو بند کرنا پڑا تو ان کو بھی بند کردیا جائے گا۔

یاد رہے ملک بھر میں مزید 66 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2729 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 144478 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک پنجاب میں کورونا سے 1031 اور سندھ میں 831 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 675 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 85، اسلام آباد میں 78 ، گلگت بلتستان میں 16 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 13 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

 اب تک کورونا کے مزید 2215 کیسز اور 66 اموات سامنے آئی ہیں جن میں پنجاب سے 1537 کیسز 62 ہلاکتیں، اسلام آباد 635 کیسز 3 ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے 43 کیسز ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ پنجاب سے آج کورونا کے مزید 1537 کیسز اور 62 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 54138 اور اموت 1031 تک جا پہنچی ہیں۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا سے 17650 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer