سکول انفارمیشن سسٹم پر تبادلوں کیلئے ڈیڈلائن جاری

سکول انفارمیشن سسٹم پر تبادلوں کیلئے ڈیڈلائن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنیدریاض) ای ٹرانسفر کیلئےپنجاب بھر کے 12 ہزار اساتذہ نے درخواستیں جمع کرادیں،سکول انفارمیشن سسٹم پر تبادلوں کیلئے 16 جون تک درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

تفصیل کے مطابق  ای ٹرانسفر کے لئے سکول انفارمیشن سسٹم پر پنجاب بھر سےاساتذہ سے آن لائن درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے، ابھی تک پنجاب کے 12 ہزار اساتذہ نے درخواستیں جمع کرا دیں، لاہور سے825، شیخوپورہ سے 418 ، ملتان سے 428، فیصل آباد 660 اور ساہیوال سے 360 درخواستیں موصول ہوئیں۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق تاریخ میں مزید توسیع نہیں دی جائےگی، اساتذہ منگل کی رات 12 بجے تک درخواستیں جمع کرا دیں، اس کے بعد کسی ٹیچر کی درخواست وصول نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے آن لائن تبادلوں کے لئے  پورٹل ایکٹو کر دیا،جس سے اب تک 12 ہزار اساتذہ تبادلوں کے لئےدرخواستیں جمع  کراچکے ہیں۔ ای ٹرانسفر سسٹم کے تحت اساتذہ کی تبادلوں کی درخواستیں جمع ہو رہی ہیں۔ قبل ازیں  آن لائن تبادلوں کیلئے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 اپریل مقرر کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے پورٹل میں سنگل ٹیچرز کی درخواستیں جمع نہیں ہوں گی۔ اساتذہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ میوچل ٹرانسفر کے تحت درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ سپیشل کیٹیگری کی مد میں بھی درخواستوں کی وصولی پر پاپندی عائد ہے۔سپیشل کیٹیگری میں بیوہ، ویڈ لاک اور معذور اساتذہ شامل ہیں ۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے آن لائن پورٹل پر تبادلوں کی پالیسی گائیڈ لائنز اپ لوڈ کر دی گئی ہے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں پڑھانے والے  اساتذہ کے لئے  10 جون سے تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس پرمحکمہ تعلیم نے سکول انفارمیشن سسٹم کو ٹیگنگ کے لئے بند کردیاتھا۔سینئر سبجیکٹ اسپشلسٹ ہیڈ ماسٹر کی تعیناتی کیلئے اپلائی کرسکیں گے۔

تبادلوں کے لئےویڈلاک، باہمی اور معذور  اساتذہ کو ترجیح دی جائے گی، تبادلوں کیلئے  اساتذہ کو مدت کے 30 نمبر، سنیارٹی کے 20، فاصلہ کے 30، ویڈلاک کے 15 نمبر دیئے جائیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer