( اکمل سومرو ) پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ میں اندھیر نگری چوپٹ راج، عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سینئر افراد کو جونیئر کا ماتحت بنا دیا گیا۔
پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بُک بورڈ کی جانب سے اسسٹنٹ سبجیکٹ سپیشلسٹ اور سبجیکٹ سپیشلسٹ کو غیر قانونی طور پر ترقیاں دے دی گئیں۔ جونیئر افراد کو 30 مئی کو بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں اگلے گریڈز میں ترقیاں دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ عدالت نے 2010 میں ٹیکسٹ بک بورڈ کو سینئر افسران کو جونیئرز کے ماتحت کرنے سے روکا تھا جبکہ بورڈ آف گورنرز نے عدالتی حکم کے برعکس سینئر کو جونیئرز کے ماتحت کر دیا ہے۔
ٹیکسٹ بُک بورڈ نے جونیئر افراد کو پرفارما پرموشن کی بنیاد پر اگلے گریڈ میں ترقی دی ہے، اس ضمن میں ڈائریکٹر ایڈمن کی جانب سے ترقیوں کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ بورڈ آف گورنرز کے فیصلے پر سینئر ملازمین اور افسران سخت نالاں ہیں۔