(سٹی 42) قیامت خیز گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے آج رات سے آئندہ ہفتے تک کیلئے بارش کی نوید سنادی۔
لاہور میں اچانک بادل چا گئے، تیز آندھی چلنے سے دن میں رات کا سماں ہوگیا، موسم خوشگوار ہونے سے گرمی کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا،محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر کا درجہ حرارت آج زیادہ سے زیادہ 42 اور کم سے کم 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوائیں 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب29 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نےقیامت خیز گرمی کے ستائے شہریوں کو بارش کی نوید سنادی، ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا۔